26 اپریل ، 2013
کابل… افغانستان میں بس اور ٹرک تصادم میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلعMaiwand میں مسافر بس علی الصبح ایک فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی ، حادثے میں بس میں سوار 30 افراد ہلاک ہوگئے۔10زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ مسافر پوست کی کاشت کے لیے جارہے تھے۔