26 اپریل ، 2013
حیدرآباد…حیدرآباد میں رینجرز کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 13 مشتبہ فرا د کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب لطیف آباد نمبرچھ میں قاسم رینجرز کے آفیسرزکی چوکی پر فائرنگ میں اہلکار ریاض خان ہلاک ہوگیا، رینجرز اہلکار کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لطیف آباد نمبردس کی متحدہ کالونی ،لطیف آباد نمبر چار کی کچی آبادی کے علاوہ بنگالی کالونی میں محاصرہ کیااور گھر گھر تلاشی کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ، محاصرے کے دوران لوگوں کے آنے جانے پر پابندی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔