پاکستان
26 اپریل ، 2013

شہباز شریف جاگ پنجابی جاگ والی سیاست پر اتر آئے ہیں، شرجیل میمن

ٹنڈو جام … پیپلزپارٹی کے رہنما اور انتخابی امیدوار شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف انتخابات میں شکست دیکھ کر جاگ پنجابی جاگ کے نعرے والی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ ٹنڈو جام میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی ایس 50 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار شرجیل میمن نے کہا کہ اس بار الیکشن 2 قوتوں میں ہو رہا ہے ایک طرف وہ قوتیں جو ملک میں خودکش بمبار اور انتشار کو فروغ دے رہی ہیں، دوسری قوت ملک کو تعصب پرستی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ حکومت عسکریت پسند دہشت گردوں کی ہونی چاہئے یا امن پسند مسلمانوں کی ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :