پاکستان
26 اپریل ، 2013

سات حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے خلاف مزید حکم امتناع سے انکار

کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے کراچی میں 11اور نوشہرو فیروز میں 7 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے خلاف مزید حکم امتناع نہ دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت میں درخواست گزار ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اور مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ کے وکیل مرید علی شاہ پیش ہوئے۔عدالت نے اس سے پہلے کراچی اور نوشہرو فیروز میں مجموعی طور پرقومی اسمبلی کے5اور سندھ اسمبلی کے13حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے سے متعلق26اپریل تک حکم امتنا ع جاری کیاتھامگراب مزید حکم امتناع نہ دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ماہرین قانون کے مطابق حکم امتناع میں توسیع نہ دینا الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز چھاپنے کی مبہم اجازت ہے۔

مزید خبریں :