پاکستان
28 اپریل ، 2013

ملک میں انتخابات ہرصورت میں ہونے چاہیے، سید منور حسن

 ملک میں انتخابات ہرصورت میں ہونے چاہیے، سید منور حسن

کوئٹہ…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہرصورت میں ہونے چاہیے، جہاں تک سکیورٹی صورت حال کا تعلق ہے تو اس پر نگراں وزیراعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے،لاہور سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، تاہم امن و امان کی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے پائی جانیوالی تشویش کا حل الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور نگراں حکومت کو بھی موجودہ صورت حال کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے نگراں حکومت کے ماتحت ہیں، امن وامان قائم کرنا اور دہشت گردی اور لاقانونیت کو کنٹرول کرنا اس کی ذمہ دار ی ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ 2014تک افغانستان سے نکل جائے گا اس کی یہ کوشش ہوگی کہ پاکستان میں ایسی حکومت آئے جو اس کی حمایت کرے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں امریکہ کی مداخلت واضح ہے وہ ملک کو ڈی سٹیبلائز کررہا ہے،انتخابات میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کی سیاست وقتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ہوتی ہے اور مقاصد کے بعد اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں۔پرویز مشرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشرف فارم ہاوٴس میں پہلے ہی رہتے تھے، نظربند بھی فارم ہاوٴس میں کیا گیا ہے یہ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابرہونا چاہیے۔

مزید خبریں :