28 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں دہشت گردی کے واقعات قابل تشویش ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن امان کا قیام صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، امیدواروں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ بے خوف اپنی انتخابی مہم چلا سکیں۔