دنیا
07 مارچ ، 2012

دنیا بھر میں اس وقت20ہزار نیوکلیئر ہتھیار ہیں ، رپورٹ

دنیا بھر میں اس وقت20ہزار نیوکلیئر ہتھیار ہیں ، رپورٹ

لندن.. .. . .دنیا بھر میں اس وقت20ہزار نیوکلیئر ہتھیار ہیں جن کی مجموعی طاقت ہیروشیما کے حجم کے ایک لاکھ50ہزار بموں کے مساوی ہے ۔ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی تنظیم آئی کین(ICAN) نے جوہری ہتھیاروں پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں عالمی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2011میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر104ارب90کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔ ان میں وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی اسمبلنگ، پرانے ہتھیاروں کو جدید بنانے، اور میزائل، بمبار طیارے اور آب دوزوں کی تیاری بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں دنیا کے تیس ملکوں کے 300 سے زیادہ بینک، انشورنس کمپنیاں اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ جن میں سے نصف امریکا میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر کام برطانیہ کی بی اے ای سسٹم اور بیبکاک انٹرنیشنل، امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گروپ، فرانس کی تھیلز اور سیفرون نامی ادارے اور بھارت کی لارسن اور ٹوربو نامی کمپنیاں سرانجام دیتی ہیں۔

مزید خبریں :