پاکستان
28 اپریل ، 2013

مخصوص جماعتوں کو دہشتگر دی کا نشانہ بنانے کا تاثر غلط ہے، منور حسن

مخصوص جماعتوں کو دہشتگر دی کا نشانہ بنانے کا تاثر غلط ہے، منور حسن

کوئٹہ…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہوئے تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔وہ لاہور سے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ منور حسن نے کہا لوگوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ نگراں حکومت سے ابھی حالات قابو میں نہیں آرہے تو الیکشن کس طرح کرائے گی ، نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے خدشات دور کریں۔ منور حسن نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ دہشت گرد مخصوص جماعتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنایا ہے۔منور حسن نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کو اے پی سی بلانی چاہئے۔

مزید خبریں :