پاکستان
28 اپریل ، 2013

کراچی میں یوم سوگ کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع

کراچی میں یوم سوگ کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع

کراچی…کراچی میں دن بھر یوم سوگ کے بعد اب معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں ، پرامن یوم سوگ پر متحدہ نے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔کراچی میں ہفتے کی رات تین بم دھماکوں کے بعد پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے اعلان پر آج یوم سوگ منایاگیا ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی سہ پہر تین بجے سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ چلانے کی اپیل کے بعد دکانیں کھلنا اور گاڑیاں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفاتر اوراجتماعات پر بم حملوں کے بعد اتوار کو صبح سے ہی سوگ کا سماں رہا ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی جبکہ دکانیں ،ہوٹل، سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپ بھی بند رہے۔ متحد قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پر امن یوم سوگ منانے پر تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سہ پہر تین بجے سے کاروبار کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کی اپیل کی ،جس کے بعد دکانیں کھلنا اور پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہوگئی۔ ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطابق قصبہ کا لونی دھماکے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 24 افراد زخمی ہو ئے۔ مقدمہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :