28 اپریل ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیر اور بلا سائیکل پر سوار ہوگئے ہیں ،عوام سائیکل پنکچر کر دیں، 11مئی کا دن احتساب کا دن ہو گا۔لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں شہبازشریف نے سندر اڈہ ، سلطان کے، مین بازار رائیونڈ، جلال پورہ اور پاجیاں ٹبہ کا دورہ کیا ، مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گیارہ مئی کا دن زر بابا اور چالیس چوروں کے احتساب کا دن ہوگا، خان صاحب کہتے ہیں بجلی بحران کے ذمہ دار شہبازشریف ہے ، اگر ایسا ہے تو میٹروبس کس نے بنائی ؟ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کے روز عوام ووٹ تقسیم نہ ہونے دیں ورنہ چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں گی ، انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے 11 مئی خوشخبری کا دن ہوگا ۔