28 اپریل ، 2013
لاہور…بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی،بہن اور2بیٹیوں نے جناح اسپتال کے آئی سی یووارڈ میں زیرِ علاج سربجیت سنگھ کی عیادت کی،ایک بیٹی نے باپ پرمقدس پانی کے چھینٹے مارے،بہن نے ماتھے پر پیار کیا،ایم ایس اسپتال نے اُنہیں سربجیت کے علاج کے بارے میں بریفنگ دی ۔سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور ، بیوی سکھ پریت کور اور دو بیٹیاں سواپن اور پونم واہگہ سے سیدھی جناح اسپتال پہنچیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سربجیت کی بیٹی نے باپ پرمقدس پانی کے چھینٹے مارے جبکہ بہن دلبیر کور نے ماتھے پر پیارکیا،بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری سی کے داس اوراے آئی جی جیل خانہ جات بھی اس موقع پر موجودتھے، اسپتال کے ایم ایس نے سربجیت کی فیملی کوعلاج کے بارے میں بریفنگ دی ، اسپتال ذرائع کے مطابق سربجیت سنگھ کاپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اورایم ایس جناح اسپتال کی نگرانی میں سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔