28 اپریل ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے سریاب کے علاقے میں سائیکل بم دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی سریاب بشیر بروہی کے مطابق دھماکہ سریاب کے علاقے فیض آباد کے قریب سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا،دھماکے سے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ کے مقام سے کچھ فاصلے پر بلوچستان متحدہ محاذ کا انتخابی جلسہ ختم ہو ا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنڑول تھا اور اس میں چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ واقعہ کے خلاف بلوچستان متحدہ محاذ کے کارکنوں نے دھماکہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔