28 اپریل ، 2013
ملتان…ملتان کے نواحی علاقے میں کنوے کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ملتان کے علاقہ کوٹلی نجابت میں محمد شاہد کے رقبہ پر کنوے کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے کنوے کا مالک محمد شاہد ، 14 سالہ ایک لڑکا اور دو مزدور محمد اصغر اور محمد اشرف دب کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں پانچ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئی ہیں ۔