28 اپریل ، 2013
لاہور…لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے معالج اس کا علاج کر رہے ہیں۔ اس کے سر پر پٹیاں بندھی ہیں۔ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں نے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔