پاکستان
28 اپریل ، 2013

دادو میں 2 نوجوانوں کی لاشیں ملنے پرمختلف شہروں میں احتجاج

دادو میں 2 نوجوانوں کی لاشیں ملنے پرمختلف شہروں میں احتجاج

حیدرآباد/دادو/جامشورو…دادو میں 2 نوجوانوں کی لاشیں ملنے پرجئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ میہڑ کے گاوٴں چوکھونڈی سے 2افراد کی لاشیں ملنے پر جئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے میہٹر، قاسم آباد اور کوٹری میں احتجاج کیا گیا۔ دونوں نوجوانوں عامر کھاوڑ اور سجاد مرکھنڈ کو چار روز پہلے قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کا کہنا ہے کہ دونوں ان کے کارکن تھے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ کوٹری میں عوام ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور دو گاڑیاں جلادیں جبکہ فائرنگ کرکے بازار بھی بند کرادیے گئے۔ نوابشاہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کو نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :