28 اپریل ، 2013
کراچی…پاکستان مسلم لیگ نواز کراچی کے صدر نہال ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کومناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مناظرے کا شوق ان سے مناظر کرکے پورا کرلیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف کا کوئی جوڑ نہیں ہے اس لیے عمران خان پہلے ان سے مناظرہ کریں۔نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک میں غریب کسانوں کو اُن کا حق دلایا۔ ملک میں طالب علموں کو لیپ ٹاپ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اسکالر شپ بھی دیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان انصاف کے نام پر اپنے کارکنوں سے جو ناانصافی کررہے ہیں اور مشرف کابینہ کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو شامل کرکے کس انقلاب کی بات کرتے ہیں۔