پاکستان
28 اپریل ، 2013

گیارہ مئی کوبلابھی ٹوٹے گااورتیر بھی،شہبازشریف

 گیارہ مئی کوبلابھی ٹوٹے گااورتیر بھی،شہبازشریف

لاہور…سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلا بھی ٹوٹے گا اور تیر بھی ٹوٹے گا، بلے باز خان صاحب کہتے ہیں کہ بجلی کے اندھیروں میں دھکیلنے میں زرداری کا قصور نہیں تو پھر یہ بھی کہہ دیں کہ میٹرو بس سروس بھی زرداری نے بنائی تھی۔لاہور میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس جسے یہ لوگ جنگلہ بس سروس کہتے ہیں الیکشن کے بعد شمالی لاہور سے آزادی چوک اور مغل پورہ تک چلائی جائے گی۔ اگر آپ نے ملک بھر سے بجلی کے اندھیرے ختم کرانے ہیں، شہر شہر میٹرو بس چلانی ہے، بیروزگاری ختم کرانی ہے تو نواز شریف کو ووٹ دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ 11 مئی کو فجر کی نماز پڑھ کر گھر سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

مزید خبریں :