28 اپریل ، 2013
مانچسٹر…پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام براستہ لندن فنڈ ریزنگ کے لیے چلایا جانے والے کارواں کے مانچسٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔مانچسٹر کے علاقے بری امام میں واقع مسجد خضراء کے سامنے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا وقت آچکا ہے اور انتخابات میں جیت صرف عمران خان کی ہی ہوگی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباسط،نارتھ ویسٹ کے صدر عامر چشتی اوع دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔مقررین نے ملک میں تبدیلی کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیا۔امدادی رقوم اکٹھی کرنے کا مقصد نوجون امیدواروں کی مدد کرنا ہے۔