28 اپریل ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد ہو گیا ہے۔پشاور میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارباب مجیب الرحمان اورپیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ایوب شاہ نے مشترکہ قرار داد پر دستخط کیے۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا کے انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں گی۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ جس قومی اورصوبائی حلقے پر ایک جماعت کا امیدوار کھڑا نہ ہو تو وہ دوسری جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔