29 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی میں تواتر سے جاری بم دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ علی الصبح پولیس اور رینجرز نے شہر کے دو مختلف میں علاقوں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک مطلوب ملزم فراد ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔سہراب گوٹھ علاقے الآصف اسکوائر میں پولیس نے بند فلیٹس میں ٹارگیٹد آپریشن کیا جس کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے ابتدائی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہونے والے آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں پولیس نفری نے حصہ لیا۔ ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران ایک اہم ملزم پولیس کی گرفت نہ کیا جاسکا۔ فرار ہونے والا ملزم اسکول کے بچوں کا سہارا لے کر فرار ہوا ہے۔ دوسری جانب منگھوپیرکے علاقے ہارون آباد میں رینجرز کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا اس آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔