پاکستان
29 اپریل ، 2013

نواز شریف کی سر براہی میں ضلع لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس

نواز شریف کی سر براہی میں ضلع لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس

لاہور…مسلم لیگ ن کے محمد نواز شریف کاکہناہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ کرپشن کرنے اور کھوکھلے دعوے کرنیوالوں کو مسترد کردیں گے اور مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر پاکستان کو ایک روشن پاکستان بنائے گی۔محمد نوازشریف کی صدارت میں ضلع لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی،اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہاکہ عوام انشاء اللہ مسلم لیگ ن کو اس کے ماضی کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر کامیاب کرائیں گے۔

مزید خبریں :