پاکستان
07 مارچ ، 2012

وزیراعظم توہین عدالت کیس ،نرگس سیٹھی نے دستاویزات جمع کرادیں

 وزیراعظم توہین عدالت کیس ،نرگس سیٹھی نے دستاویزات جمع کرادیں

اسلام آباد. . . .. . . این آر او کے عدالتی فیصلے کے مطابق سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جس کے دوران سیکرٹری کابینہ و دفاع نرگس سیٹھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے دستاویزات جمع کرانے کے طریقے پر اظہار برہمی کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ نرگس سیٹھی جو دستاویزات ساتھ لائی ہیں انہیں پہلے داخل کرانا چاہیئے تھا۔ عدالت نے نرگس سیٹھی کو دستاویزات باضابطہ جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی اور سماعت میںآ دھے گھنٹے کا وقفہ دے دیا گیاجس کے دوران وزیراعظم کو این آر او عمل درآمد سے متعلق دو سمریز کورٹ آفس میں جمع کرا دی گئیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر قانون بابر اعوان ، سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور وزیراعظم کی سابق پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمریوں میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا مشورہ دیا گیا. وہ قانونی معاملات پر ملنے والی رائے پر عمل درآمد کے پابند تھے۔ ایک موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کے نتیجے میں منتخب وزیراعظم کو سزا بھی ہو سکتی ہے اس لئے انہیں دفاع کے تمام مواقع ملنے چاہئیں۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم گیلانی پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :