پاکستان
30 اپریل ، 2013

حیدرآباد:ایم کیو ایم کے 2کارکنان کی ہلاکت کے بعد فضا سوگوار

 حیدرآباد:ایم کیو ایم کے 2کارکنان کی ہلاکت کے بعد فضا سوگوار

حیدرآباد… لطیف آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایم کیو ایم کے 2کارکنان کی ہلاکت کے بعد فضا سوگوار ہے۔گزشتہ رات لطیف آباد محبوب گراوٴنڈمیں ایم کیو ایم کے کارکنان کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد جارہے تھے ۔اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 2کارکن ہلاک ہوگئے۔دونوں کی نماز جنازہ دن 11بجے لطیف آباد کے محبوب گراوٴنڈ میں ادا کی جائیگی۔ شہر میں سوگ ہے، تاہم ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہے۔

مزید خبریں :