30 اپریل ، 2013
اسلام آباد…انتخابی اصلاحات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے امن و امان یقینی بنائے ، الیکشن کمیشن کو ایسا کوئی حکم نہیں دینا چاہتے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک میں پرامن فضا قائم کی جائے تو شہری انتخابات میں حصہ لے سکیں، الیکشن کمیشن امن و امان پر توجہ دے رہا ہے تاہم اقدامات مزید بہتر کیے جائیں ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہاکہ ملک کے کچھ علاقوں میں شہریوں کو تحفظ حاصل نہیں، کراچی ، کوئٹہ سمیت تین صوبوں میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، الیکشن کمیشن کو ایسا کوئی حکم نہیں دینا چاہتے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہو، کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔=