30 اپریل ، 2013
اسلام آباد…پنجاب بینک کے وکیل انور منصور نے کہا ہے کہ کمپنیوں کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے کہاکہ عدالت راضی نامے پر مہر نہیں لگائے گی، بینک اپنا موٴقف بتائے ، تین سال گزر گئے، ہم کیس کو ابھی نمٹائیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پنجاب بینک کرپشن کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جن ڈائریکٹرز نے اپنی کمپنیوں کے لیے قرضہ لیا، ان سے راضی نامہ کیسے ہو گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیا تماشہ ہے کہ بینک سے پیسہ لوٹا جاتا ہے، عدالتیں واپس لاتی ہیں۔عدالت راضی نامے پر مہر نہیں لگائے گی۔ تین سال گزر گئے، ہم کیس کو ابھی نمٹائیں گے۔پنجاب بینک کے وکیل انور منصور نے کہا کہ کالونی گروپ سے12 میں سے 2 ارب روپے ریکور کیے گئے۔چیف جسٹس نیکہا کہ کیس میں ملوث ڈائریکٹرز اور قرضے ری شیڈول کرانے والوں کے نام بتائے جائیں۔