پاکستان
30 اپریل ، 2013

سربجیت کی حالت بدستور تشویشناک،بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے کی اجازت

سربجیت کی حالت بدستور تشویشناک،بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے کی اجازت

لاہور…بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی اسپتال میں حالت بدستور تشویشناک ہے،حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو 2 مئی کوسربجیت سنگھ سے ملنے کی اجازت دے دی،ادھر پنجاب حکومت نے سربجیت پر حملے کیخلاف کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 7اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر کو سربجیت سنگھ سے ملنے کی اجازت بھارتی حکومت کی درخواست پر دی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بھارتی ہائی کمشنر سربجیت سنگھ کو ملنا اور علاج معالجے کی سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں ،دوسری جانب ہوم سیکریٹری پنجاب شاہد حسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اشتیاق گل سمیت 7 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ان کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے سر بجیت پر دیگر قیدی تشدد کرنے میں کامیاب ہوئے،پاک بھارت جوڈیشل کمیشن کے ارکان نے بھی کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور بھارتی قیدی پر حملے کی جگہ کا معائنہ کیا۔کمیشن حملہ کرنیوالے قیدیوں عامر تانبا اور مدثر سے ملا ، اسپتال جاکر سربجیت سنگھ کو بھی دیکھا، ادھر سربجیت کی بہن دلبیرکور نے بھارت روانگی کافیصلہ موخر کر دیا ، ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹرہٹانے کا پوچھا تاہم سربجیت کی فیملی نے اجازت نہیں دی۔

مزید خبریں :