30 اپریل ، 2013
اسلام آباد …وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے کہاہے کہ غلط مفرو ضے ختم کیے جائیں ، عام انتخابات ہرصورت مقررہ وقت پرہوں گے۔ نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسوسے وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی نے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ عام انتخابات سے متعلق میڈیا کو ہرمعاملے پر آگاہ رکھا جائے، انتخابات کی مانٹیرنگ کیلئے میڈیاکوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ بلوچستان میں میڈیا کی رسائی مزید آسان بنانے اورنشریات کے پھیلاو کیلئے بوسٹرلگائے جائیں۔