01 مئی ، 2013
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کو طالبان نے نہیں بلکہ بینظیر کو ان لوگوں نے مارا ہے جو اسکے اقتدار میں آنے سے واضح طور پر پریشان تھے ۔یہ بات انھوں نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو انٹرویودیتے ہوئے کہی، عمران کا کہنا تھاکہ انہوں نے خدشات کی وجہ سے اپنی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے، تحریک انصاف کا گراف اتنی تیزی سے بلند ہو رہا ہے کہ خطرہ ہر روز بڑھ رہا ہے، عمران کا کہنا کہ اگر ہم اسٹیٹس کو برقرار رکھیں تو کوئی تبدیلی کیسے لاسکتے ہیں، انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ، خود انکے فرسٹ کزن انہیں چھوڑ گئے، مگر وہ کچھ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ یہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے پانچ سال اب تک کا بدترین دورِ اقتدار تھا۔