پاکستان
01 مئی ، 2013

پنجاب کیلئے آئندہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے مختص

لاہور… پنجاب حکومت نے نئے مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 200 ارب روپے مختص کر دیا۔ جاری اسکیموں کے لئے 80 فی صد فنڈز رکھے جائیں گے۔لاہور میں بجٹ تیاری کے سلسلے میں چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کے لئے 160 سے 170 ارب روپے کیش کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔ بجٹ میں تعلیم ،صحت ،آبپاشی ،انرجی اور سوشل سیکٹر کوترجیح دی جائے گی۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے علاوہ دیہات کے جوہڑوں میں کمی لانے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :