01 مئی ، 2013
لاہور…کورکمانڈر ہاوٴس لاہورمیں انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں صوبے کے 4ہزار 235 حساس پولنگ اسٹیشنوں سمیت سیکیورٹی کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور، چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور الیکشن کمشنرپنجاب سمیت فوج ، رینجرز اور دیگر حکام نے شرکت کی، چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایاکہ لاہور کے 20فیصد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں،جبکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیا ہے،آئی جی پنجاب کاکہناتھاکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی دگنی نفری تعینات کی جائے گی،اجلاس کو بتایاگیاکہ فوج اور رینجرز کے دستے حساس پولنگ اسٹیشنوں کے علاقوں میں فلیگ مارچ کرتے رہیں گے۔