01 مئی ، 2013
لاہور…بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے وزیراعظم من موہن سنگھ سے استففیٰ کا مطالبہ کردیا ، پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو اپنے عہدے سے فورامستعفیٰ ہو جانا چاہیے ،کیونکہ وہ بھارتی عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکے ، دلبیر کور نے کہا کہ وہ بھارتی حکومت سے انتہائی مایوس ہوچکی ہیں پاکستان کے صدر زرداری بھارت آئے اور چشتی کو رہا کروا کے لے گئے اور انہوں نے کئی پاکستانیوں کو بھی رہا کیا، لیکن من موہن سنگھ سربجیت کو نہیں بچا سکے، سربجیت کی بہن دلبیر کور نے پاکستان میں علاج کے بارے میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ سربجیت کو زندہ نہیں رکھنا چاہتے اور پتہ نہیں پاکستان کس قسم کی تحقیقات کررہا ہے ، دلبیر نے آج سے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کیا ہے۔