پاکستان
07 مارچ ، 2012

پاک ایران گیس منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا

 پاک ایران گیس منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا

اسلام آباد… امریکی ڈپٹی چیف مشن رچرڈ ہوگولینڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاک ایران گیس منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاک ایران گیس منصوبہ ایسا نہیں جو ہفتوں میں شروع ہوجائے۔ان کا کہناہے کہجنرل میٹس اور جنرل کیانی آپس میں رابطے میں ہیں ،جنرل میٹس کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیمرون منٹر نیٹو سپلائی بحالی سے متعلق امریکاکاکوئی پیغام لے کرنہیں آئے۔رچرڈ ہوگلینڈ نے مزید کہا کہ بگرام ایئر بیس واقعہ قابل افسوس ہے، امریکامعافی مانگ چکا ہے ، ہمطالبان سے مذاکرات کیلئے افغان قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید خبریں :