پاکستان
02 مئی ، 2013

سربجیت سنگھ کو بہترین طبی امداد دی گئی ،ترجمان دفترخارجہ

 سربجیت سنگھ کو بہترین طبی امداد دی گئی ،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربجیت سنگھ کو بہترین طبی امداد دی گئی تھی ،بہترین علاج کے باوجود سربجیت سنگھ کو بچایا نہ جاسکا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سربجیت سنگھ کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سربجیت کی لاش بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کرنے کیاقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلق کو دھچکا لگا ہے،پاک بھارت عوام کے تعلقات کو سربجیت کے مرنے سے نقصان پہنچا۔سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا۔


مزید خبریں :