07 مارچ ، 2012
کراچی…سندھ کی وزیراطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ہے کہ ماروی راشدی نیگزشتہ روز اسمبلی میں گھٹیا زبان استعمال کی ،ماروی نے غیرمہذب،غیرپارلیمانی،غیرانسانی اورعورت دشمن کرداراداکیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے سخت قوانین ہیں لیکن کچھ لوگ عمل نہیں کرتے ، گزشتہ روز ماروی راشدی نے جو باتیں کیں وہ تکلیف دہ ہیں ،ہم اپنے کام کو صحیح طریقے سے انجام بھی دیں گے،ہم اچھے لباس بھی پہنیں گے اور تیاری بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی پاکستانی عورت آسکر لے رہی ہے ،ہر میدان میں آگے ہے اور صلاحیتوں کو منوارہی ہے ، پاکستانی عورت شعبہ کمپیوٹرمیں نمایاں کارکردگی پربل گیٹس سے بھی مل رہی ہے ۔