03 مئی ، 2013
کراچی…خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وفات آج ملک بھرمیں دینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر شہروں اورقصبوں میں جلسوں ، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ،جن میں خلیفہ اول کی زندگی ، سیرت و کردار اور ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے خدمات اور کارناموں پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ،حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے 2سال 3ماہ اور 11دن نظام خلافت چلانے کے بعد 63برس کی عمر میں وفات پائی ۔