کاروبار
18 جنوری ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز بند ،شہری پریشان

ملتان … ملتان ریجن میں گیس لوڈ منجمنٹ کے تحت آج سی این جی اسٹیشنزتیسرے روز بھی بند ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفرگڑھ ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا تیسرا دن ہے جس کے تحت ریجن بھر کے 2 سو 6 سی این جی اسٹیشنزآج رات 10 بجے تک بند رہیں گے۔ ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز پر صارفین کو آج رات 10 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ پنجاب میں ہفتہ میں گیس کی تین روزہ بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :