06 مئی ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے رکن جمیل حسن کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیوبل نے مسلم لیگ ن کے رکن جمیل حسن کے کاغذات منظور کیئے تھے،تاہم لاہور ہائی کورٹ نے نادہندگی کی رٹ پٹیشن پر انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا۔جمیل حسن کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے اسکروٹنی سے پہلے واجبات ادا کر دیئے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔