دنیا
06 مئی ، 2013

بنگلہ دیش: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

بنگلہ دیش: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

ڈھاکا… بنگلہ دیش میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں توہین اسلام کے نئے قانون کے نفاذ کیلئے لاکھ سے زائد افراد شہر کی سڑکوں پر نکل آئے جن مین دوردراز کے دیہاتوں اور قصبوں کے لوگ بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ پویس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔ جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :