پاکستان
06 مئی ، 2013

لوگوں کو انصاف دینے سے قومیں بنتی ہیں،عمران خان کا جلسے سے خطاب

 لوگوں کو انصاف دینے سے قومیں بنتی ہیں،عمران خان کا جلسے سے خطاب

قصور…تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں سڑکین بنانے سے نہیں بنتیں بلکہ لوگوں کو عدل اور انصاف فراہم کرنے سے قوم بنتی ہے،اور جب قوم بن جائے تو سڑکیں ، عمارتیں سب کچھ بن جاتا ہے ،قصور میں انتخابی جلسے سے خطاب کے موقع پر عمران نے کہا ہے کہ11مئی کو نوجوان اپنی جنگ سمجھتے ہوئے گھر وں سے باہر نکلیں،اس روز فجرکے بعد سے پولنگ اسٹیشنوں پرلائنیں لگانا شروع کردیں اور گیارہ مئی کو نیاپاکستان بنائیں۔تحریک انصاف کے سر براہ نے اپنے خطاب میں کہا قصور میں شکاری آگیا ہے ،زرداری تمہاری باری ختم ہوگئی ہے، اور تمہارے قریبی دوست نوازشریف کی بھی باری ختم ہوگئی ہے ۔ہمیں11مئی کو پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا شکار کرنا ہے ، چوروں اور ڈاکووٴں کے ساتھ بلے نے بہت برا سلوک کر نا ہے۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ میاں صاحب ، اب آپ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں جو پانچ باریوں کے با وجود نہیں کرسکے۔انہوں نے خطاب کے دوران ہر یونین کونسل کے اندر نوجوانوں کیلئے اسٹیڈیم بنانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔

مزید خبریں :