انٹرٹینمنٹ
08 مئی ، 2013

کرینا کپورممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

کرینا کپورممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی…کرینا کپورممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔تاہم پیروں میں چوٹ لگنے کے باوجود انھوں نے اپنا سین مکمل کروایا۔کرینہ پونیت ملہوترہ کی فلم گوری تیرے پیار میں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔اس سین میں کرینہ کو بغیر سہارے کے رسی پر چلنا تھا۔ جس کے لیے انھیں اسسٹنٹ مین کی پیش کش کی گئی۔تاہم کرینہ نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سین خود کیا ، اور شدید گرمی میں موٹی رسی پر چلنے سے کرینا کے پیروں میں زخم آگئے، اس کے باوجود کرینہ نے سین کو مکمل کروادیا۔

مزید خبریں :