پاکستان
08 مئی ، 2013

بھارت میں زخمی پاکستانی قیدی ثنااللہ کی حالت مزید تشویش ناک

بھارت میں زخمی پاکستانی قیدی ثنااللہ کی حالت مزید تشویش ناک

چندی گڑھ…چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج زخمی پاکستانی قیدی ثنااللہ کی حالت منگل کی رات سے مزید تشویش ناک ہوگئی ہے۔اسپتال حکام کے مطابق ثنااللہ کے گردوں نے کام کرنا چھوڑدیاہیاور اس کا ڈیلائسس کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم کا درجہ حرارت کم ہورہا ہے اور شریانوں میں بھی پیچیدگی پیداہوئی ہے۔مریض کے بلڈپریشرکو برقرار رکھنے کے لیے دواوٴں کی تیز ترین مقداردی گئی ہے۔دماغی طور پرثنااللہ ابھی تک انتہائی کوما کی حالت میں ہے۔

مزید خبریں :