08 مئی ، 2013
اسلام آباد … نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے چاروں نگراں وزرائے اعلیٰ کو سیاسی قائدین اور امیدواروں سمیت انتخابات کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ٹیلی فون کئے اور ہدایت کی کہ انتخابات کے آخری مرحلے میں سیاسی قائدین، انتخابی امیدواروں اور جلسوں کی سیکیورٹی کو مزید موٴثر بنائیں، حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معلومات کا تبادلہ اور تعاون مزید بہتر بنایا جائے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وفاق پْرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے۔