پاکستان
08 مئی ، 2013

کراچی میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے،تحریک انصاف

کراچی میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے،تحریک انصاف

کراچی …پاکستان تحریک انصاف نے بھی کراچی میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے۔کراچی فیڈریشن ہاوٴس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حلقہ این اے 250 کیلیے تحریک انصاف کے نامز امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ امن امان کی خراب صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔نیوز کانفرنس میں کاروباری برادری کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :