09 مئی ، 2013
کراچی…کراچی شرقی کے علاقے محمود آباد نمبر چھ پر دھماکا ہوا ہے،ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ستارہ بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔جبکہ امدادی ادارے اور پولیس و سیکیورٹی ادارے جائے دھماکا پر پہنچ چکے ہیں۔