پاکستان
09 مئی ، 2013

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرلیا گیا

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرلیا گیا

ملتان…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پی پی200کے امیدوار علی حیدرگیلانی کو اغوا کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 200 سے صوبائی امیدوار اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے علی حیدر گیلانی آج انتخابی مہم کے سلسلے میں فرخ ٹاوٴن میں ایک کارنر میٹنگ میں مصروف تھے کہ اِس دوران موٹرسائیکل اور کار پر سوار نامعلوم افراد نے موقع پر اندھادھند فائرنگ کردی اورجس سے علی حیدرگیلانی کے پرنسل سیکریٹری محی الدین موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے، بعد میں مسلح افراد نے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرکے لے گئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق علی حیدر گیلانی کے کپڑوں پر خون لگا ہواتھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی خرم کے مطابق ملزمان سیاہ کار میں علی حیدر گیلانی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں ، ہم نے پورے ملتا ن کی ناکہ بندی کردی اورسارے داخلی اور خارجی راستوں ناکے لگادیئے ہیں۔

مزید خبریں :