پاکستان
10 مئی ، 2013

بھارت کا پاکستانی زائرین کی سیکیورٹی سے انکار،پاکستان کا اظہار تشویش

بھارت کا پاکستانی زائرین کی سیکیورٹی سے انکار،پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد…بھارت نے اجمیر شریف میں پاکستانی زائرین کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے ، بھارتی حکومت کے اس فیصلے پر پاکستان نے اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کہا ہے کہ وہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے عوامی سطح پر رابطوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔زائرین کو 13 سے 23 مئی تک خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کرنا تھی۔

مزید خبریں :