کھیل
08 مارچ ، 2012

میسی چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں 5 گول کرنیوالے پہلے کھلاڑی

میسی چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں 5 گول کرنیوالے پہلے کھلاڑی

بارسلونا … اسٹارفٹ بالر لوئنل میسی چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں 5 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں بارسلونا نے Bayer leverkusenکی فٹ بال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 7گولوں سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے میسی نے دو سیزن پہلے آرسنل کی ٹیم کے خلاف ایک میچ میں چار گول کرنے کا اپنا ریکاڑ توڑ دیا۔ارجنٹینا کے 25 سالہ مشہور فٹ بالر لائنل میسی کو سنہ 2011 کے فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا اور انہوں نے یہ ایوارڈ 2009 اور 2010 میں بھی جیتا تھا،اور دیگر کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :