پاکستان
12 مئی ، 2013

کوئٹہ : مختلف علاقوں میں راکٹ حملے، 10 سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ : مختلف علاقوں میں راکٹ حملے، 10 سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملوں میں 10 افراد زخمی ہوگئے، دھماکوں سے شہر گونج اٹھا، فائرنگ بھی جاری ہے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ شہر پر قریبی پہاڑیوں سے 6 راکٹ فائر کئے گئے جو شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ابوالخیر روڈ، حالی روڈ، ماڈل ٹاوٴن اور بلوچستان یونیورسٹی کے قریب راکٹ گرنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زرغون روڈ کے قریب دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکوں کے بعد شہر میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ کئی عمارتوں میں شیشے ٹوٹنے سے کئی بچے بھی زخمی ہوگئے، جبکہ گھروں میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق راکٹ حملوں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور مختلف عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :