پاکستان
12 مئی ، 2013

این پی پی کے چیئرمین مرتضیٰ جتوئی کا فون، تعاون کی یقین دہانی

این پی پی کے چیئرمین مرتضیٰ جتوئی کا فون، تعاون کی یقین دہانی

کراچی …نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین غلام مرتضیٰ جتوئی نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ترجمان نیشنل پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین نیشنل پیپلز پارٹی غلام مرتضی جتوئی نے اتوار کو سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور انھیں ن لیگ کی زبردست کامیابی پر مبارک باد دی اور انھیں وفاقی حکومت میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں :