13 مئی ، 2013
لاہور…لاہور ڈیفنس غازی روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کاپولنگ میں دھاندلی کے خلاف احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ لاہور میں این اے 125 سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گزشتہ روزسہ پہر 4 بجے سے دھرنا دے رکھاہے،ان کا مطالبہ ہے کہ حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں جمع ہو گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، کئی بار ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر موجود رہی اور لاٹھی چارج کیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ الیکشن دوبارہ کرانے کے مطالبے کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔